ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

 

وزیراعظم عمران خان اور ملائشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم اور نہتے فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے،

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹر مہاتیر محمد نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی تشویشناک صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی حملے رکوانے،

بے گناہ شہریوں کو بچانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی ویژن کی بنیاد پر مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں