ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: کورونا، بلیک اور وائٹ فنگس کے بعد ییلو فنگس

 

 ییلو  فنگس

غازی آباد – بھارت میں کورونا وائرس کی حالت ابھی تک ٹھیک نہیں ہوسکی ہے کہ بلیک اور وہائٹ فنگس کے بعد اب ییلو فنگس نے بھی دستک دے دی ہے۔ غازی آباد میں ییلو فنگس کے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ای این ٹی کے ماہر بی پی تیاگی کا دعوی ہے کہ ان کے اسپتال میں ییلو فنگس کا ایک مریض ہے ، جس کا علاج چل رہا ہے۔

اس وقت غازی آباد کے ہرش اسپتال میں 45 سالہ مریض زیر علاج ہے جو بلیک اور وہائیٹ فنگس کے ساتھ ساتھ ییلو فنگس کا بھی شکار ہے۔

پروفیسر تیاگی نے کہا ، اگرچہ مریض ابتدائی معائنے کے بعد وہ عام نظر آتا تھا ، لیکن دوسرے ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ مریض بلیک اور وہائٹ کے ساتھ ساتھ ییلو فنگس کا بھی شکا ر ہے ۔ ڈاکٹر تیاگی کے مطابق بیماری کی علامات میں بھوک کم ہونا، جسم میں سستی ، وزن کم ہونا شامل ہے۔

اس بیماری سے بچنے کے لئے حفظان صحت بہت ضروری ہے کیونکہ گندگی انفیکشن کو پھیلاتی ہے۔ جتنا آپ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گے اسی قدر آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں