ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی سائنو فارم ویکسین 73 فیصد موثر ہے:ایک تحقیق

عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین 73 فیصد مفید اور مؤثر قرار دے دی گئی ہے۔

سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کے دو ڈوز کی کورونا ویکسین کے خلاف افادیت کی شرح 73 فیصد ہے۔

دی نیشنل نیوز نے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے حوالے سے بتایا ہے سائنو فارم ویکسین سے متعلق ایک بڑے مطالعے کے بعد یہ پہلی تفصیلی  رپورٹ سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنوفارم کے ووہان شہر میں قائم ایک ذیلی ادارے کی تیار کردہ ویکسین کی ایک خوراک لگانے کے دو ہفتے بعد دوسری ویکسین لگوانے کی افادیت 72.8 فیصد سے زائد ظاہر ہوئی ہے۔

فروری میں چینی کمپنی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس کی تیار کردہ ویکسین کی افادیت کی شرح 72.5 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں