ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اس وقت ترکی تعطیلات  کے لئے محفوظ ترین ملک ہے: ہسپانوی ٹوئرازم ایجنٹ ترکی میں

اسپین کی سرفہرست ٹوئرازم ایجنسیوں کے نمائندے اپنے ملک میں ترکی کے سیاحتی مقامات کے رضاکار سفیر کی حیثیت سے ترکی کی سیاحتی صلاحیت کو متعارف کروائیں گے۔

اطلاع کے مطابق ترکی مدعو کئے گئے اسپین ٹوئرازم ایجنسیوں کے نمائندے ملک کے سیاحتی مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہسپانوی سیاحتی ایجنٹوں نے استنبول، پامک قلعے اور کُش اداسی کے بعد کپادوکیہ کا دورہ کیا۔

ایک ہسپانوی ٹوئرازم ایجنٹ ماریہ جوس اوسیرو والادیویا نے  خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں  اعلیٰ سطحی کورونا وائرس حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔  اس وقت ملک تعطیلات  کے حوالے سے محفوظ ملک کی حیثیت میں ہے۔ ہم ترکی کی سیاحت کے خواہش مند ہیں۔

والادیویا نے کہا ہے کہ جن مقامات کی ہم نے سیر کی ہے ان کی تصاویر شئیر کر کے ترکی کے قدرتی حسن کی تشہیر کریں گے۔

ایک اور سیاحتی ایجنٹ مگوئیل اینجل کرسپو نے کہا ہے کہ ہمارا دورہ صرف اسپین کے سیاحوں کے لئے ہی نہیں پورے یورپ کے سیاحوں کے لئے ایک رہبر کی حیثیت رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں