ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور طالبہ کی مالی مدد کردی

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم معذور طالبہ کی مالی مدد کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبہ کرن اشتیاق کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے طالبہ کی مالی امداد اور بھائی کو ملازمت دینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرن اشتیاق کو مالی امداد کا چیک دیا گیا اور بھائی خان محمد کو سرکاری ملازمت بھی دے دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرن اشتیاق میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، اس کا خیال رکھنامیرا فرض بھی ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کرن اشتیاق قوم کی باہمت بیٹی ہے جس نے نامساعد حالات کے باوجود حوصلہ نہیں ہارا اور تعلیم جاری رکھی، قوم کو کرن اشتیاق پر فخر ہے اور ایسی قابل مثال بیٹیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں