ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ 650 فوجیوں کو مزید کچھ مدت تک افغانستان میں متعین رکھے گا

اطلاع کے مطابق انخلاء کی تکمیل کے بعد امریکہ سفارتی عملے کے تحفظ کے زیر مقصد افغانستان میں لگ بھگ 650 فوجی چھوڑ دے گا۔

اس کے علاوہ امریکی محکمہ دفاع کے عہدیداروں نے اے پی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تحفظ میں ترک مسلح افواج کی مدد کے لئے کئی سو امریکی فوجیوں کو ماہِ ستمبر تک  اس ملک میں قیام کروانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ ترکی کے ساتھ بات چیت کے دوران، ہوائی اڈے پر ایک اینٹی راکٹ میزائل سسٹم اور مارٹر نظام (سی ۔رام) اور اس نظام کو کنٹرول کرنے والے اہلکاروں کی تعیناتی پر اتفاق قائم ہو گیاہے۔

حکام نے  ترکی کے ساتھ  امریکہ کے تعاون کی شرط پر کابل ہوائی اڈے کی حفاظت  کے فرائض کو سپرد کرنے  کے معاملے میں کافی حد تک مطابقت قائم ہونے کا دعوی کرتے ہوئے   کہا ہے کہ متحدہ امریکہ اور ترک فوجی حکام  اس ہفتے  کےد وران انقرہ میں  ایک اجلاس کے بعد اس معاملے پر  معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں