ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا 900 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

 کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1768 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900 روپے اور 772 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93107 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 10روپے گھٹ کر  1410 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے گھٹ  کر 1208.84روپے ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں