ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کی قطر کے مسلح افواج کے سربراہ اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔ قطرکے مسلح افواج کے سربراہ، نائب وزیراعظم ووزیردفاع ڈاکٹر خالد بن محمد سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ  دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قطر کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع ڈاکٹرخالد بن محمد اور مسلح افواج کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل غنیم بن شاہین الغنیم سے ملاقاتیں کی ہیں۔

قطری حکام نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا، اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، دفاع، سلامتی، تعاون، علاقائی، جیو پولیٹیکل انوائرمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی ایک عظیم تاریخ ہے، اس موقع پر دونوں برادر ممالک نے بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں