ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

میرپور: الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران رقم تقسیم کرنے پر علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال کے مقام پر جلسہ کے موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر کی جانب سے نقد رقم کی تقسیم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے رقم  کی تقسیم کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم کو بطور ثبوت پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزیر موصوف نے رقم تقسیم کی ہے یہ رشوت کے زمرہ میں آتا ہے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر وفاقی وزرا کو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ2021 کی خلاف ورزی سے روکنے کا کہا تھا جب کہ صوبائی وزرا کو بھی الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ پر پابندی کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں