ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز اور جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

مریم نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔

جمائما نے ایک اخبار کا اداریہ ٹوئٹر پر شیئر کرایا جس میں عمران خان اور مریم نواز سے کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں اور یہود مخالف رویے کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

ساتھ ہی جمائما نے تبصرہ کیا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پروان چڑھ رہے ہیں، ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے کیے جانے والے یہود مخالف حملوں، ہر ہفتے قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد میں نے 2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کے لیے نامناسب باتیں موجود ہیں، لہذا آپ صرف اپنے سابق شوہر کو ہی موردالزام ٹہرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں