ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

10 سال سے لاپتا شہری دوسری شادی کرکے روپوشی میں ملوث نکلا

 کراچی: 10 سال سے لاپتا شہری سردراز کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، سربراہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 10 سال سے لاپتا شہری کے کیس کی دلچسپ سماعت ہوئی۔ سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت میں اہم معلومات پیش کردیں۔

سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ سردراز جبری لاپتا نہیں بلکہ خود غائب ہے، کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی، پولیس شہری کی تلاش میں کوہستان اور ایبٹ آباد بھی گئی تھی، شہری کی بیوی نے بھی دوسری شادی کرلی ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے مزدور کو کیسے جبری طور پر لاپتا کیا جاسکتا ہے؟ اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسے کیسز دائر کرکے وسائل کا بے جا استعمال کیا جاتا ہے۔ عدالت نے شہری سردراز کی جبری گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں