ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا

 کراچی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ لئیق احمد سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرتضی وہاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے، اس کے علاوہ قانون اور ساحلی ترقی کے قلمدان بھی انہی کے پاس رہیں گے تاہم ماحولیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں