ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں پاکستانی فوجی چوکی پر افغان سرحد سے فائرنگ کر کے جوان کو زخمی کردیا جب کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو مسلسل مؤثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا چلا آ رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں