ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجر کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو 14 سال قید کا حکم

 کراچی: ضلع جنوبی کی ماڈل عدالت نے تاجر کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر میاں بیوی کو 14 ، 14 سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشیل کمپلکس میں قائم ماڈل کرمنل عدالت جنوبی کے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل ایندسیشن جج نے تاجر کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا نتیجے میں عدالت نے مجرموں سجاد اور اس کی اہلیہ حرا کو 14,14 سال قید کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے وکیل شکیل احمد عباسی کے مطابق مقتول کی لاش قتل کے 6 دن بعد بلوچ کالونی تھانے کی حدود خالی مکان سے ملی تھی۔ مجرموں کو سی ڈی آر اور موبائل لوکیشن کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مجرموں نے مقتول وقاص کو اپنے گھر بلوا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان کے خلاف 2020ء میں بلوچ کالونی تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ مقتول وقاص فرنیچر کا کاروبار کرتا تھا مجرموں سے لین دین کا تنازعہ تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں