ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اقلیتی برادری کومساوی حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے: صدر/وزیراعظم

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاہے کہ یہ دن ملک میں اس عزم کی تجدیدکے طورپرمنایاجاتاہے کہ اقلیتی برادریوں کے ارکان کامساوی شہریوں کی حیثیت سے ان کے حقوق کاتحفظ اور انہیں زندگی کے ہرشعبے میں آگے بڑھنے کے لئے سازگارماحول فراہم کیاجائے گا۔

صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود اورسہولت کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کوبااختیاربنایاہے تاکہ یہ اپناکردارموثر طریقے سے ادا کرسکے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری وغیرسرکاری محکموں اورمختلف شعبوں میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، سرکاری ملازمین نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ معاشرے کے اعتدال پسندانہ تشخص کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں