ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زکریا یونیورسٹی کے طالب علم نے ساتھی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

ملتان: اویس جٹ نامی طالب علم نے اپنے ساتھی طالب علم کلیم سہو کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طالب علم نے ساتھی طالب کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، اس دوران 3 دیگر طالب علم زخمی بھی ہوئے، جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ جاں بحق طالب علم کی شناخت مہر کلیم سہو کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن عامرنیازی کے مطابق نوجوان کوقتل کرنیوالے ملزم اویس جٹ کوگرفتارکرلیا ہے، گزشتہ روز اویس جٹ نامی طالبعلم کی آئس نشہ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور  اس نے ویڈیو وائرل کرنے کا الزام کلیم سہو پر لگایا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلیم سہو اور اس کے ساتھیوں پر حملہ کردیا، حملے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے، تاہم کلیم سہو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، کلیم سہو کا تعلق اسلامی جمعیت طلبہ سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں