ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی

پشاور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شاہ پور میں چابیاں اسٹاپ پر دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے شواہد جمع کرنے شروع کردیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا، ملزمان ہدایت، رئیس اور سرتاج نے اپنے مخالف فریق پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد عمر شیر، عنایت خان، عبدالوہاب اور خان شیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین راہگیر بھی فائرنگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں خورشید، ستار اور بلال شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں