ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان سے ہالینڈ کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اور ہم منصب مارک رٹ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ہالینڈ کے وزیراعظم نے افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت کاری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے، پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، پاکستان سفارتی اور بین الاقوامی اداروں کے عملے کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کی بحالی کے لیے افغان عوام کی معاشی مدد کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں