ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی جس پر نیپرا یکم ستمبر کو سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 15.29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 اور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی اور جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں