ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی امکان ہے کہ اواخر سال تک برآمداتی حجم200 ارب ڈالر عبور کر لے گا:فواد اوکتائے

نائب صدر  فواد اوکتائے نے امید ظاہر کی ہے کہ سال کے آخر تک  ترکی کا برآمداتی حجم 200 ارب ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔

نائب صدر نے ایوان صدر میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اختیار کردہ تدابیر کے نتیجے میں جاری خسارے اور افراط زر کی شرح میں کمی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ قوی امکان ہے کہ  اواخر سال تک ہمارا برآمداتی حجم 200 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف 210 ارب ڈالرز کا ہے جبکہ حکومت صدر محترم کی منظوری کے بعد اگلے ماہ کے وسط میں سن 2022-2024 پر محیط عرصے کے دوران درمیانی مدت کے اقتصادی پروگرام کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں