ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہراسانی کے بڑھتے واقعات، پنجاب پولیس کی خواتین کےلیے ایپ لانچ

 اسلام آباد: پنجاب پولیس نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’ویمن تحفظ ایپ‘ لانچ کردی، خواتین کسی بھی مشکل صورتحال میں  بغیر کال کیے خاموشی سے میسج کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرسکیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے سینئر افسر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’ویمن تحفظ ایپ‘ کا مقصد خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والی خواتین اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ کسی بھی مشکل صورت حال میں ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرسکیں۔

اس ایپلی کیشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مدد کا پیغام موصول ہوتے ہی پولیس بغیر فون کال کیے متاثرہ خاتون سے رابطے میں آجائے گی اور شکایت کی صورت میں پولیس اسپیشل اسکواڈ فوری طور پر خاتون کی مدد کو پہنچ جائے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ’ویمن تحفظ ایپ‘ کو پنجاب کے تمام اضلاع میں لانچ کردیا گیا ہے اور اس ایپ کے ذریعے پولیس سے رابطہ کرنے والی خواتین پنجاب سیف سٹیزن پورٹل کے تحت مدد حاصل کرسکیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں