ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو یقین دلاتے ہیں اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا، ترجمان طالبان

 اسلام آباد: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین ان کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اسلام آباد میں منعقد کردہ افغان یوتھ فورم کی عالمی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان افغان عوام کے لیے پاکستان کی دیرینہ شراکت کو سراہتا ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی افغان قوم کی مدد اور قیام امن کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان مؤخر کردیا 

اس موقع پر ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین سے اس کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے، طالبان ترجمان 

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سی پیک کو افغانستان سے منسلک کرکے اہم تجارتی مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ سی پیک کے توسیعی منصوبے کا خیرمقدم کریں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں