ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہائیکورٹ کاکمشنر کراچی کو1 ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دےدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل بینچ کے روبرو دودھ کی زائد قیمت پر فروخت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے :کراچی میں ڈیری مافیا نے ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں اضافے کی تیاری کرلی

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دودھ تو 1 سو 50 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ عوام چیخ رہی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے : دودھ مافیا کراچی والوں سے ہر سال 47 ارب روپے کا ناجائز منافع کماتا ہے، رپورٹ

عدالت نے ریمارکس دیئے کمشنر کراچی پڑھے لکھے، اچھے افسر ہیں، یقین ہے نئی قیمت کا تعین کر لیں گے۔ دودھ کی نئی قیمت سے متعلق کمشنر کراچی نے عدالت کو یقین دہانی کرادی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ایک ماہ دے دیں، نئی قیمت کا تعین کر دوں گا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ کے اندر اندر دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں