ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری اتحادی جماعتیں سیاسی میدان چھوڑ چکی ہیں، بلاول بھٹو زرداری

لیہ: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری اتحادی جماعتیں سیاسی میدان چھوڑ چکی ہیں، عوام اب سلیکٹڈ کا راج بھگت رہے ہیں۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے سیاسی دوستوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی، پنجاب کے عوام کے ساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے، موجودہ حکومت چینی، چاول اور گندم درآمد کر رہی ہے، ہر روز مہنگائی کا بم پھٹتا ہے، حکومت نے ٹیکسز بڑھا کر عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام عوامی حکومت کو ترس رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، کبھی بجلی، کبھی گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے، غریب مزدور اور کسان کے لیے بینظیر بھٹو کے منشور کا نفاذ کریں گے، بینظیر بھٹو ایک ماں کی طرح عوام کا خیال رکھتی تھی، ہمیں پاکستان بچانا اور کٹھ پتلی کو بھگانا ہے، جیالوں کو دیکھ کر بنی گالا سے چیخیں نکل رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں