ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موٹروے پولیس نے لاوارث کھڑی گاڑی سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا

 راولپنڈی: موٹر وے  پولیس نے چکری کے قریب سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر وے پر پیڑولنگ کے دوران پولیس ٹیم کو چکری کے قریب سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں گاڑی کھڑی ملی، جس کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم نے آگ پر قابو پاکر گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں بڑی مقدار میں اسلحہ پایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 48 پستول(30بور)،4 پستول(نائن ایم ایم) اور2ہزار گولیاں شامل ہیں۔ اسلحے کو  گاڑی سمیت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں