ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں پاکستانی کرنسی نذرآتش کرنے والا ٹک ٹاکر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر غلام ربانی نے ٹک ٹاک کلپ بناتے ہوئے پاکستانی کرنسی کے نوٹ نذر آتش کیے، وڈیو کلپ سامنے آنے پر سی پی او احسن یونس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

تھانہ گوجرخان پولیس نے وڈیو کلپ کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ارض پاک کی عزت و تکریم سب سے مقدم ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں