ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی کورونا ویکسین کرانے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا

 اسلام آباد: جعلی کورونا ویکسین کرانے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر 26 مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے باعث آف لوڈ کردیا گیا، 26 مسافروں نے ائیر بلیو کی پرواز پی اے 2744 سے سعودی عرب جانا تھا۔

انتظامیہ نے  بتایا کہ مسافروں کو جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے باعث آف لوڈ کیا گیا، نجی ایئرلائن کے اسٹاف کی غفلت کے باعث مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری ہوچکے تھے، جب کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بورڈنگ کارڈ جاری ہونے سے قبل چیک کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے رکھا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں