ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کے خلاف حیدرآباد کے وکلا باہر نکل آئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ اضافے کے خلاف عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے حیدرآباد میں سندھ
ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلاء نے عدالتوں کا بائی کاٹ کیا جس کے باعث مقدمات کی
سماعت نہیں ہوسکی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار نے باہمی مشاورت کے بعد عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء کا
کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر
رہ جائیں گے۔

پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ اوپر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافے نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ لہٰذا عوام سے یکجہتی کے لیے عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ
کر رہے ہیں۔
وکلاء نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔ ادھر وکلاء
کے بائیکاٹ کے باعث عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی جس کے باعث سائلین
کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں