ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی

 لاہور: وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری بلدیات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت

وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی منظوری دے دی اور فوری طور پر ایڈمنسٹریٹرز کو دستبردار کرنے  کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ بلدیات کو آج ہی نوٹیفکیشن جاری کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ہر اقدام آئین و قانون کی روشنی میں اٹھائیں گے۔

محکمہ بلدیات نے وزیراعلی کی ہدایت پر فی الفور عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور ایڈمنسٹریٹرز کی دستبرداری کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں