ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم ٹی ایل پی سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے،جس طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کیا ہے ان کا بھی کریں گے، کالعدم ٹی ایل پی بلیک میل کرنےکی جسارت نہ کرے۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی جماعت جیسابرتاؤنہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کاناحق خون بہے۔ یہ تنظیم مذہبی جماعت نہیں عسکریت پسند گروپ ہے اورکالعدم تنظیم سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 روز کےد وران تین پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے، 6 بارتماشالگ چکاہے، ریاست کے صبر کی کوئی حد ہوتی ہے، ریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا، یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی ماں کے لعل میں جرات نہیں کہ ریاست کوبلیک میل کرسکے، کوئی تنظیم پاکستان کوکمزورریاست سمجھنےکی غلطی نہ کرے، کسی کو بندوق کے زورپر مطالبات منوانےکاحق نہیں دیا جاسکتا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں، سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں پھیلانےوالوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں