ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان پریمئر فٹبال لیگ،نیوی اور لائلپور کا میچ برابر

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی اور لائلپور کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ میونسپل اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں گذشتہ کھیلے گئے میچ میں پاکستان نیوی کی ٹیم کو لائلپور کلب کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں لائلپور کلب نے ایک گول کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں پاکستان نیوی کے نعمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 72 ویں لائلپور کلب کے حسنین عباس نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔آج پہلے میچ کراچی یونائیٹڈ کا مقابلہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ مسلم کلب چمن اور پاکستان واپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں