ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب آرڈیننس جاری، آصف زرداری اور مریم کا ریلیف ختم

نیب آرڈیننس میں ایک اور ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے. جعلی اکاؤنٹس کے کیسز پرانے
آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے. آرڈیننس کا اطلاق بھی چھ اکتوبر سے ہو گا.

عوام الناس سے فراڈ اور دھوکہ دہی کے پرائیویٹ افراد بھی دوبارہ نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں.
چئیرمین نیب کو سپریم کورٹ کے جج کی طرز پر ہٹایا جا سکے گا.

مضاربہ اسکینڈل کے کیسز پر بھی دوبارہ سے نیب کا دائرہ اختیار میں لائے گئے ہیں. منی لانڈرنگ
سے متعلق چھ اکتوبر سے پہلے شروع کیسز سابقہ آرڈیننس کے تحت جاری رہ سکیں گے.

زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی عدالت کو دے دیا گیا پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت
کے برابر مچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھی.

آرڈیننس کا اطلاق چھ اکتوبر اور اس کے بعد ہونے سے تمام بڑوں کیلئے ریلیف کی راہ بند ہو گئی ہے.
آصف زرداری، شاہد خاقان، مریم نواز اور شہباز شریف کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا.

پہلے سے قائم تمام منی لانڈرنگ کے کیسز ویسے ہی چلیں گے، مضاربہ ، بی فور یو کیسز بھی
دوبارہ نیب کے حوالے کردیے گئے ہیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں