ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘انتہا پسند جماعت سے اتحادکا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے’ فواد چوہدری نے ٹی ایل پی سے اتحاد کی مخالفت کردی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ انتہا پسند جماعت سے اتحادکا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے، انتہا پسند جماعتیں سیاست میں بہتر کردار ادا کرنے کے بجائے انتشار پھیلاتی ہیں، ایسی جماعتوں کی سیاست میں شرکت محدود ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب سنی تحریک، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے زیادہ پرتشدد تھی ، وقت کے ساتھ ایسی جماعت کا خاتمہ ہوجائےگا۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے میڈیا کےکردار کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا نے ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا، اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا ہےکہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدہ خوش آئند ہے، پر امید ہوں کہ جلد ہی معاہدہ پایہ تکمیل پرپہنچےگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن میں کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ چلنے کا عندیہ دے دیا۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سعدرضوی کی رہائی پر گلدستہ لےکر ملاقات کے لیے جاؤں گا،کالعدم تحریک لبیک سے سیاسی معاملات پر گفتگو جلد شروع کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں