ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین کا رکن نہ بننے پر کوسووو سے الحاق ہو سکتا ہے‘البانیا

ترانا (انٹرنیشنل ڈیسک) البانوی وزیر اعظم ایدی راما نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا رکن نہ بننے کی صورت میں کوسوو سے الحاق ہوسکتا ہے۔ ایدی راما نے جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین اور مغربی بلقان کی پالیسیوں سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔ کوسوو سے ممکنہ الحاق کے بارے میں ایدی راما نے کہا کہ اگر ہم یورپی یونین کے رکن نہ بنے تو اس بات کا قوی امکان ہے۔ یاد رہے کہ بلقانی علاقے میں سرحدوں میں ردو بدل کے موضوع پر سلووینیا کے وزیراعظم یانز یانشا کی جانب سے تیار کردہ ایک خفیہ دستاویز کا انکشاف کیا گیا تھا۔ اس دستاویز میں دکھایا گیا تھا کہ شمالی مقدونیاکا ایک حصہ اور کوسوو البانیہ میں ضم ہو جائیں گے۔ یورپی کمیشن نے اسے جھوٹا قرار دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں