ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کے بعد محمد رضوان نے بھی ویرات کوہلی سے اعزاز چھین لیا

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے اعزاز چھین لیا ہے۔

گزشتہ روز نمیبیا کے خلاف دھواں دار اننگز میں محمد رضوان کا بطور اوپنر کیریئر ایوریج 52.66 ہوگیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بیٹنگ ایوریج 52.01 ہے۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور یوں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور اوپنرز پانچویں بار سنچری کی شراکت قائم کرکے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابرعظم اور محمد رضوان نہ صرف بھارتی بلکہ کیویز بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں