ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر 3 ارب کی کرپشن پر پی آئی اے افسر گرفتار

 کراچی: کراچی ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔ کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کیس میں پہلے ہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں