ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

امریکہ اور پاکستان نے دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیاہے،یہ اتفاق رائے مشیرقومی سلامتی معیدیوسف کی امریکی وفد سے ملاقات کے دوران ہوا، مشیرقومی سلامتی معیدیوسف سے چار رکنی امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ، وفدکی قیادت سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کے اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹر کرس سوچا( Chris Socha )نے کی۔ملاقات میں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر معیدیوسف نے کہا پاکستان ہمیشہ کہتارہاافغانستان کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں۔افغانستان کوانسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جانی چاہیے، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ معید یوسف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کو دوبارہ تنہا چھوڑنا ایک غلطی ہوگی، نظم و نسق کو تباہی سے بچانے اور مہاجرین کے ایک اور بحران سے بچنے کیلئے دنیا کو افغان طالبان کے ساتھ مسلسل مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال اور چیلنجز کے تناظر میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تزویراتی تعلقات کوفروغ دینے سمیت دوطرفہ تعلقات بہتربنانے کے لئے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں