ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی اسلام آباد نے ناقص کارکردگی پر 4 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا

اسلام آباد (آن لائن) آئی جی اسلا م آباد قاضی جمیل الرحمان کے حکم پر ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر 4 تھانہ جات کے ایس ایچ اوزمعطل کردیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 06 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کردیے گئے۔ جمعرات کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کے ساتھ تھانہ کھنہ،کورال اور کراچی کمپنی کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران تھانوں میں قائم فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اورتھانوں میں آئے
ہوئے سائلین سے پولیس کے رویے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ آئی جی اسلام آبادنے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو ناقص کارکردگی اور جرائم کے خلاف مئوثر حکمت عملی اپنانے میں ناکام رہنے والے تمام ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کو فوری تبدیل کرنے اورایسے تمام ایس ایچ اوز اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم جاری کیا۔ آئی جی اسلام آباد کا کہناتھاکہ ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر اور شہریوں کے ساتھ نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایسے اقدامات سے ناصرف شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا بلکہ عوام میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں