ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ میں کورونا واقعات میں اضافہ ہوا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ہفتے یورپ میں کرونا وائرس کے باعث اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں کورونا وائرس کے واقعات اور اس سے اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

خبر کے مطابق خطےمیں مسلسل چھٹے ہفتے میں بھی اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی وبا سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 31 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے یعنی نئے کیسز میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدی مرض کے نئے رپورٹ ہونے واقعات میں تقریباً 2 تہائی یعنی 19 لاکھ  واقعات کی تشخیص یورپ میں ہوئی جبکہ یہاں کورونا کے نئے مریضوں تعداد میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وہ ممالک جہاں دنیا بھر کے مقابلے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، روس، ترکی، اور جرمنی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث اموات میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ کمی یورپ کے علاوہ دنیا کے تمام خطوں میں ریکارڈ کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں