ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغا ن وزیر خارجہ امیر خان متقی واپس کابل روانہ

کابل(صباح نیوز)افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس کابل روانہ ہوگئے،اسلام آباد ہوائی اڈے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کو
الوداع کیا،افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران ٹرائیکا پلس اجلا س میں شرکت کرنے کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں اس کے علاوہ دیگرتقریبات میں بھی شریک ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں