ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، آصف زرداری

 اسلام آباد: سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران آصف علی زرداری سے صحافیوں نے مختصر بات کی۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سابق جج نے بیان حلفی دیا ہے کہ ثاقب نثار نے مریم نواز اور نواز شریف کی ضمانتیں مسترد کرنے کا کہا تھا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ ، جواب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، مریم نواز کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں، ماضی میں جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ایک ٹیپ بھی تھی۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے، عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں