ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نقیب الل� قتل کیس:مقدمے کے دوسرے ت�تیشی ا�سر عدالت میں پیش

کراچی: نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس میں مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان عدالت میں پیش ہوئے، ڈاکٹر رضوان کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت طلب کرلی گئی۔

کراچی انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ اور ساتھیوں کے قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار،ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزم پیش ہوئے، مقدمے کے دوسرے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان  بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان نے کہاکہ رات کو ہی نوٹس ملا ہے تیاری کے لیے مہلت دی جائے، جس طرح عابد قائم خانی نے پڑھ کر بیان دیا ہے، مجھے اجازت دی جائے ڈاکٹر رضوان کے بیان پر وکیل صفائی عامر منسوب نے اعتراض اٹھا دیا۔

 وکیل نے کہاکہ آپ پڑھے لکھے ہیں ڈاکٹر ہیں آپ پڑھ کر بیان  کیوں دیں گے یہ قانون کے منافی ہے عدالت نے عامر منسوب کے اعتراض کو تسلیم کرلیا عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر رضوان کو تیاری کرکے آنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں