ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی تعاون لازمی ہے، جنرل باجوہ

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا مہمان ا سپیکر نے بارڈر مینیجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر  جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کےلیے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں ،ہمسایہ ملک میں انسانی بحران سے بچنے کے لئے معاشی بحالی لازمی ہے۔
 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں