ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی، غیر قانونی تارکین وطن کی یونان جانے کی کوشش ناکام

یونانی ساحلی محافظوں کی طرف سے چناق قلعے کے قریب ترک علاقائی پانیوں میں دھکیلے جانے والے 40 پناہ گزینوں کوزندہ بچا لیا گیا۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ٹیموں نے  ضلع کے کھلے سمندر میں ربڑ کی کشتی پر   غیر قانونی تارکین وطن کا تعین کیا۔

ترک ٹیموں نے مختلف ممالک کے 40 غیر قانونی تارکین وطن کو سمندر سے زندہ سلامت نکال لیا جنہیں یونانی عناصر نے ترکی کے پانیوں میں دھکیل دیا تھا۔

خشکی پر لائے گئے تارکین وطن کو  ضروری قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ شعبے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں