ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں زمینوں پر قبضے کرانے والا پولیس افسر گرفتار

کراچی: زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم کرانے کے الزام میں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیر حراست افسر کے اورنگی ٹٓاؤن اور سرجانی تھانے ممیں شکایات درج ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ایس پی پولیس موبائل میں آیا اور سرجانی میں زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروا رہا تھا، اور مقامی افراد کو  ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام بھی استعمال کر رہا تھا، لیکن جب مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایس پی کا کارندہ اورنگی ٹٓاؤن تھانے میں جرائم کے متعدد اڈے چلاوا رہا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں شہریوں نے شکایات درج کرارکھی ہیں، جن افراد نے شکایت کی ہے انہیں تھانے طلب کر لیا ہے، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں