ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این اے 133 میں ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی

 الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کر دی۔ 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 ہے۔ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گئے۔ سو پولنگ اسٹیشنز مردوں کے جبکہ سو پولنگ اسٹیشن خواتین کے ہونگے۔ ضمنی انتخابات کے لیے 54 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ حلقے میں 831 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گئے۔ 436 پولنگ بوتھ مردوں کے جبکہ 395 پولنگ بوتھ خواتین کے ہونگے۔ حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں