ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بااثرشخص کا لیڈی ہیلتھ ورکر پر بدترین تشدد، ہاتھ کی انگلی توڑ دی

گوجرانوالہ: روبیلا اور خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کو بااثر شخص نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں  لیڈی ہیلتھ ورکر کا حفاظتی ٹیکے لگانا جرم بن گیا، خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران خاتون ہیلتھ ورکر پر بااثر شخص نے تشدد کرکے انگلی توڑ دی۔

لیڈی ہیلتھ ورکر کے مطابق اس نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے دروازے پر دستک دی تو با اثر شخص آپے سے باہر ہوگیا، اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، درندہ صفت انسان منہ پر تھپڑ مارتا رہا اور پوچھتا رہا کہ دروازے پر دستک کیوں دی۔

متاثرہ خاتون ہیلتھ ورکر نے بااثر ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کے تشدد سے سر میں چوٹ آئی اور ہاتھ کی انگلی بھی ٹوٹ گئی، دادرسی کے لیے تھانہ علی پور چٹھہ گئی تو پولیس نے تھانے سے باہر نکال دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں