ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے مجرم کے خلاف 5 مختلف فرد جرم عائد

امریکی ریاست وسکونسن میں ہجوم پر گاڑی چڑھاتے ہوئے  5 افراد کو ہلاک اور 40 سے زائد افراد کو زخمی کرنے والے ڈیرل بروکس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

ووکیشا شہر میں 21 نومبر کو بروکس نے اپنی گاڑی  کو کرسمس کی پریڈ میں شامل ہجوم  پر گاڑی چڑھا دی تھی اب اس پر  5 الگ الگ فرد جرم عائد کی گئی ہیں۔

ووکیشا پولیس چیف ڈین تھامسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 39 سالہ بروکس نےکسی کی مدد لیے بغیر  یہ گھناؤنی کاروائی کی اور اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

تھامسن نے اطلاع دی کہ ڈیرل بروکس پر پانچ شماروں پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بروکس، جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ کسی دوسرے کرائم سین سے فرار ہوتے ہوئے اپنی کار کو ہجوم میں لے گیا تھا، اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ تھا، کو نومبر کے اوائل میں ایک ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں