ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جونئیرہاکی ورلڈکپ، قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ مصرکیخلاف میچ کھیلے گی

 جونیئرہاکی  ورلڈ کپ میں پاکستان(آج)ہفتہ کو مصرکیخلاف میچ کھیلے گا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان  اپنا دوسرا میچ ہفتہ کو مصر کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور مصر کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو کھیلا جائیگا۔ پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں پاکستان کو 2کے مقابلے میں 5گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پول ڈی میں پاکستان ، جرمنی، ارجنٹائن اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اب ہر میچ جیتنا ہوگا۔ہیڈ کوچ دانش کلیم  نے کہا ہے کہ  پہلے میچ کی خامیوں کو سامنے رکھ کر دوسرے میچ میں بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں