ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“دنیا جانتی ہے کہ فواد چودھری کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے ہی رہتے ہیں”

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ  فواد چودھری کے خواب میں ہمیشہ چھیچھڑے ہی رہتے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کس کی بیساکھی کے سہارے کھڑی ہے؟ ورنہ عوام کب کی اس نااہل حکومت کو فارغ کرچکی ہوتی، سلیکٹڈ حکومت کے ترجمان آخر کب تک اپنی نااہلی کا کیچڑ دوسروں پر ڈالتے رہیں گے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام حکومت کی مکاریوں کو جان چکے ہیں، عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم سرکار ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کے ترجمان تسلیم کرلیں کہ پیدا کردہ حالات کی وجہ سے حکومت کا جانا ٹہر چکا ہے ، حکومت  کی نااہلی سے ملکی عوام بدترین مہنگائی کا شکار ہیں کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریب دو وقت کی روٹی اور کئی خودکشیوں پر مجبور ہیں وہ دن دور نہیں جب نااہل حکومت کا تختہ گول ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں